GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر

UNODC کی جانب سے گوجرانوالہ پولیس کو کرائم سین کی 2عدد جدید ترین گاڑیاں دی گئیں۔


گاڑیاں حوالے کرنے کی تقریب آر پی او آفس میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر مسٹر جیریمی میلسم، نمائندہUNODCاور ایس ایس پی انوسٹی گیشنز گوجرانوالہ ڈاکٹر رضوان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

گوجرانوالہ ریجن (12اکتوبر   2020ء؁   )UNODCکی جانب سے گوجرانوالہ پولیس کو جدید ترین کرائم سین گاڑیاں پولیس کے حوالے کرنے کی تقریب آرپی او آفس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مسٹر جیریمی میلسم، نمائندہUNODCاور ایس ایس پی انوسٹی گیشنز گوجرانوالہ ڈاکٹر رضوان نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر،مس جوہیادہ حانا نو،ADIGمحمد نواز،ایس ڈی پی او کینٹ ضیغم ثناء وڑائچ،سید سیفی،سعید شاہ،میڈم رضوانہ،پرسنل اسٹاف آفیسر رائے عبدالغفارپولیس ترجمان محمد عرفان شمیم و دیگر افسرا ن بھی موجودتھے۔پنجاب پولیس اور یو این او ڈی سی کے اہم نمائندوں سمیت فوجداری انصاف کے شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کا کراس سیکشن ہوا۔ اس پروگرام کو پنجاب پولیس اور یو این او ڈی سی کے مابین حکومت ناروے کی فراخدلی معاونت کے ساتھ شراکت کے ذریعہ تغیر بخش سرگرمیوں کے سلسلے میں ایک سنگ میل کی حیثیت سے سراہا گیا۔اس موقع پر  مسٹر جیریمی میلسم پولیس کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا جس سے جرائم کی تفتیش میں شواہد کی ممکنہ آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کرائم سین گاڑیاں کے توسط سے گوجرانوالہ پولیس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جسمانی اور فرانزک شواہد کے جمع اور پروسیسنگ میں بہتر معاونت کی فراہمی کے وسائل حاصل ہوں گے۔ اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے UNODCکا شکریہ ادا کرت ہوئے کہا کہ کرائم سین کو محفوظ کر کے ہی ٹھوس شہادتوں کا  حصول ممکن ہے اور انہی شہادتوں کی بنیاد پر عدالت سے اصل ملزمان کو سزا دلوانے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×