GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ شہر متفرق

گوجرانوالہ شہر بھر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے کنکشن منقطع ،لاکھوں شہری صاف پانی سے محروم

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی(گیپکو) کی سنگدلی عدم ادائیگی کی وجہ سے شہر بھر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے کنکشن منقطع کردیئے لاکھوں شہری صاف پانی سے محروم ہوگئے کمشنر سے فوری ایکشن کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گیپکو کی جانب سے گزشتہ روز شہر بھر کے واٹر فلٹریشن پلانٹس پر لگے میٹرز عدم ادائیگی کی وجہ سے کاٹ دیئے گئے جس سے لاکھوں شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہوگئے ہیں

دوسری طرف مرکزی تنظیم تاجران گوجرانوالہ کے چیئرمین میاں فضل الرحمن، صدر خواجہ انوار احمد شیخ، جنرل سیکرٹری شیخ نعیم، نائب صدر ادریس جمیل، نائب صدر حاجی افضل جج، نائب صدر حاجی محمد صدیق جمیل نے کہا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس پر کارپوریشن کا کوئی اہلکار ڈیوٹی نہیں دیتا جبکہ کاغذوں میں تنخواہ وصول کی جارہی ہے اوپر سے شدید گرمی میں کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں جوکہ شہریوں کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے انہوں نے کمشنر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاٹے گئے میٹر فوری لگواکر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×