GW TV

Gujranwala Based News

گوجرانوالہ

آل پاکستان منہاس راجپوت کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب۔

آل پاکستان منہاس راجپوت کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب۔

گوجرانوالہ : آل پاکستان منہاس راجپوت کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب۔ تفصیلات کے مطابق مقامی پاکیزہ مارکی میں آل پاکستان منہاس راجپوت کے زیر اہتمام سابقہ روایات کے مطابق اس سال بھی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر محترم سلطان منہاس کی صدارت میں  پانچ جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے تقریب کے مہمان خصوصی چودھری ادریس منہاس چیئرمین آل پاکستان منہاس راجپوت فورم چوہدری خالد منہاس (منہاس پائپ والے)حافظ زبیر منہاس لائف لائن ھاسپیٹل والے حافظ محمد صدیق زرگر منہاس حافظ عبدالرحمن منہاس(رہنما آل پاکستان منہاس راجپوت یوتھ فورم )رانا عنصر جاوید منہاس مرکزی رہنما منہاس راجپوت یوتھ فورم حاجی سرفراز منہاس قیصرنعیم منہاس (صدر منہاس راجپوت ضلع گوجرانوالہ)پہلوان حسیب اشفاق منہاس (صدر منہاس راجپوت فورم سٹی گوجرانوالہ)چودھری بٹو پہلوان منہاس ڈاکٹر جاوید منہاس فیصل آباد مصطفی انجم منہاس لاہور چودھری عابد منہاس تحصیل صدر کامونکی  چودھری افضل منہاس چودھری افضل منہاس چکوال ممبر سپریم کونسل راجہ ذوالفقار منہاس آزاد کشمیر صوبیدار امتیاز منہاس آزاد کشمیر حاجی بشیر منہاس ارشد شاہین منہاس ودیگرنے تقریب کو چار چاند لگا دیئے چیئرمین منہاس راجپوت فورم ادریس منہاس کا کہنا تھا کے سابقہ روایات کے مطابق انشااللہ آل پاکستان منہاس راجپوت فورم صرف گوجرانوالہ میں ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں اس جیسی کی تقاریب کا انعقاد کرے گی ان کا مزید کہنا تھا کے میری پچیس تیس سالہ محنت آج رنگ لے آئیں کے پوری دنیا کے منہاس راجپوت معززین ایک پھولوں کے گلدستے کی طرح بند گے برادری کے ساتھ ساتھ ہم پاکستان کے آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور اپنی برادری کی طرف سے میں پاک فوج کو بھی سلام پیش کرتا ہوں اور ان اداروں کو جو دن رات پاکستان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×