واہنڈو نالہ ڈیک میں پانی کی سطح بلند ہونے سے بڑا شگاف
کامونکی میں نالہ ڈیک پانی کی سطح بلندہونے سے کلوکلاں کے مقام پر تیس فٹ چوڑا شگاف پڑھ گیا
کراچی کے بعد بارشوں نے کامونکی کا رخ کرلیاہے اور گذشتہ رات سے جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے نالہ ڈیک میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ موضع کلوکلاں کے مقام پر نالہ ڈیک میں تیس فٹ چوڑا شگاف پڑھ گیا ہے اور سیلابی پانی اردگرد کے دیہاتوں کی ذرعی اراضی میں داخل ہوگیا ہے،محکمہ انہار کا عملہ اور اہل علاقہ شگاف پر کرنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔

