GW TV

Gujranwala Based News

بلاگ

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی تنظیم نو

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی تنظیم نو
تحریر:حامد جاوید اعوان
ڈائریکٹر انفارمیشن ڈویژن گوجرانوالہ

حکومتی سرگرمیوں کو عوام تک پہنچانے اورمستند اطلاعات تک رسائی کے حوالے سے محکمہ تعلقات عامہ کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل رہا ہے یہ محکمہ حکومت اور حکومتی اداروں کی کارکردگی اجاگر کرنے کے لئے ذرائع ابلاغ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتا ہے اور کسی قسم کے اوقات کار کے بغیر محکمہ تعلقات عامہ کے افسران تکنیکی عملہ اور دیگر سٹاف ممبران 24گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دینے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے افسران اور عملے کو پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دینے کے لیے ضروری سہولیات شبانہ روز کاوشوں کی مناسب حوصلہ افزائی اور محکمہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے حوالے سے شدید تحفظات تھے لیکن اس کے باوجود یہ محکمہ بے سروسامانی کے عالم میں بہتر سے بہتر نتائج دینے کے لیے مصروف عمل رہا ہے لیکن آج تک اس محکمہ کے مسائل حل کرنے کے لئے اس پیمانے پر کوشش نہیں کی گی جس طرح وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب ثمن رائے نے دلائل کے ساتھ قائل کیا اور انہیں محکمہ کی ضروریات اور دور حاضر کے تقاضوں سے آگاہ کیا محکمہ کی موجودہ کارکردگی اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں بریفنگ دی جس کے جواب میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ کی تنظیم نو کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کیلئے 2 ڈی ایس این جی خریدنے،ڈی جی پی آر میں جدید سٹوڈیو کے قیام،ڈائریکٹوریٹ آف پرنٹ میڈیا، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا، ڈائریکٹوریٹ آف ڈیجیٹل میڈیا، ڈائریکٹوریٹ ایڈمنسٹریشن، ایڈورٹائزمنٹ، پریس لاز، انفارمیشن ٹیکنالوجی و لیگل کی تنظیم نو کے علاوہ تمام ڈائریکٹوریٹ کو جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے افسروں اور عملے کو بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد خصوصی الاؤنس دینے کے اصولی فیصلے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کو خصوصی الاؤنس کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرنے محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ملازمین کو بینک آف پنجاب سے لیز پر گاڑیاں خریدنے کی سہولت دینے کیلئے مونیٹائزیشن(Monetization) پالیسی چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام برائے ینگ میڈیاگریجوایٹس کے اجراء محکمہ تعلقات عامہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میڈیا ٹاور تعمیر کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب سے محکمہ تعلقات عامہ کی عمارات کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کا تخمینہ لگانے محکمہ تعلقات عامہ کے افسروں اور عملے کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی سوشل میڈیا کی تیز رفتار ترقی کو مد نظر رکھ کر محکمے کو نئے خطوط پر استوار کرنے کے پلان پر عمل درآمد اور اہم اقدامات کی منظوری ایک ایسا قابل فخر کارنامہ ہے جس کی اہمیت کا احساس محکمہ تعلقات عامہ کے ملازمین اور میڈیا انڈسٹری سے متعلقہ تمام افراد کو بخوبی معلوم ہے۔ اسی لئے میڈیا گروپ کی طرف سے بھی اس کا بھرپورخیر مقدم کیا جا رہا ہے۔دنیا میں اس وقت کمیونیکیشن کے جو بھی ذرائع زیر استعمال ہیں ان سب کی اہمیت اپنی جگہ نہ صرف مسلم ہے بلکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب آفرین اضافے کے ساتھ ساتھ اس امر کی ضرورت بھی شدت کے ساتھ محسوس کی جا رہی ہے کہ حکومتی سطح پر اطلاعات کے موجودہ نظام کو بھی اپ گریڈ کیا جائے اور اس کے لیے نمایاں اصلاحات کی جائیں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان میں پہلی مرتبہ صوبائی سطح پر محکمہ تعلقات عامہ کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی اور مطلقہ افرا د کی "کپیسٹی بلڈنگ "کا جامع پلان منظور کیا ہے۔ جس سے بجا طور پر اطلاعات کے شعبے میں نہ صرف معلومات کی تیز رفتار پروجکشن یقینی بنائے گی بلکہ عوامی اور حکومتی سطح پر باہمی رابطہ اور میڈیا کے ساتھ انٹر ایکشن میں بھی سہولت حاصل ہوگی اس وقت پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک اور سوشل وڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت میں دو چند اضافہ ہوا ہے اسی لئے میڈیا کمیونیکیشن و مینجمنٹ کے پیٹرن بھی تبدیل ہو رہے ہیں اور پنجاب میں جس طرح دیگر شعبوں کو آن لائن کیا جا رہا ہے اور شہریوں کے لئے سہولیات اور آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں اسی طرح محکمہ تعلقات عامہ کو بھی جدید سہولیات سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر تھا یہ محکمہ حکومت کے ترجمان کے طور پر صوبائی حکومت اور تمام محکموں کی کارکردگی کی تشہیر کے اہم ذمہ داری سرانجام دیتا ہے۔ اس لیے اس محکمے کی ضروریات پوری کرنے اور محکمہ کے افسران اور ملازمین کی جدید تربیت انتہائی ضروری ہے تاکہ مستقبل میں یہ محکمہ کارکردگی کے ہر معیار پر پورا اتر سکے اور اس کا ادراک کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وہ تمام ضروریات پوری کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا عرصہ دراز سے مطالبہ کیا جا رہا تھا اور محکمے کی ترقی کے لئے موثر پلاننگ اور منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ پریزنٹیشن کے لئے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور نے جو کردار ادا کیا اسے محکمے کے افسران اور تمام ملازمین ہمیشہ یاد رکھیں گے اور جس جذبے کے ساتھ انہوں نے اس پلان کی منظوری حاصل کی اسے مدنظر رکہتے ہوئے ان کی توقعات پر پورا اترنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×