GW TV

Gujranwala Based News

پنجاب کھیل

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 میں نوجوان فنکاروں کو شرکت کے مواقع فراہم

گوجرانوالہ(حافظ عبدالرحمٰن منہاس سے) پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن میں وزیر اعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2021 میں نوجوان فنکاروں کو شرکت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے تیاریاں زور و شور کے ساتھ مکمل کی جا رہی ہیں کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالحلیم خان نے بتایاکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال،، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے اضلاع میں رجسٹریشن  کا عمل جاری ہے اور فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے اپنے ناموں کا اندراج کرا رہے ہیں ڈاکٹر عبدالحلیم خان نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور ایسے نوجوانوں کو آرٹسٹ کونسلوں کے پلیٹ فارم سے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع حاصل ہوں گے انہو ں نے کہاکہ  پنجاب میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ا ور و زیر اعلی پنجاب کے پروگرام سے نئے چہرے اور آوازیں سامنے آئیں گی- 

LEAVE A RESPONSE

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

×